12 دسمبر، 2017، 1:27 PM

بیت المقدس اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے مسئلہ کو فراموش کردیں

بیت المقدس اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے مسئلہ  کو فراموش کردیں

اخبار القدس العربی نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے غدار اور خائن ولیعہد محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس اور فلسطینی پناہ گزينوں کی وطن واپسی کے مسئلہ فراموش کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے غدار اور خائن ولیعہد محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس اور فلسطینی پناہ گزينوں کی وطن واپسی کے مسئلہ فراموش کردیں۔

العربی الجدید نے فلسطینی صدر محمود عباس اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے بارے میں نئی تفصیلات شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد نے محمود عباس سے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس اور فلسطینی پناہ گزینوں کی فلسطین واپسی کے مسئۂہ کو بھول جائیں۔ اطلاعات کے مطابق محمود عباس نے سعودی عرب کے ولیعہد سے کہا کہ شہزادہ صاحب آپ اپنی تجویز کو تحریری شکل میں پیش کریں تاکہ میں اس کو فلسطین کی آزادی کی اعلی کونسل کے اجلاس میں پیش کروں۔

اس سے قبل رائٹرز نے فاش کیا تھا کہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر کو 100 ملین ڈالر رشوت دیئے ہیں تاکہ وہ امریکی صدر کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ کو قبول کرلیں۔ ذرائ‏ کے مطابق سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھیانک سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1877307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha